مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کی پارٹی کے اعلیٰ عہدیدار نے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہےاطلاعات کے مطابق کادمہ پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں نے لبنان جنگ کی منصوبہ بندی کرنے میں ناکامی پر وزیر اعظم ایہود المرٹ سے استعفے کامطالبہ کیاہے ۔اسرائیلی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لبنان جنگ منصوبہ بندی کے بغیر لڑی گئی۔ایہود اولمرٹ کی اتحادی جماعت کادمہ کے چیئر مین نے خبردار کیاکہ اگرایہوداولمرٹ مستعفی نہیں ہو تے تو فوری طور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے ۔واضح رہے کہ لبنان جنگ کی رپورٹ کے بعد ایک اسرائیلی وزیر مستعفی ہو چکا ہے ۔جبکہ اس حوالے سے عوامی سطح پر ایہود اولمرٹ کے خلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں 33 دن کی اسرائیل اور لبنان کی اسلامی تنظیم حزب اللہ کے درمیان لڑائی میں اسرائیلی فوج کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کا تصور بھی اسرائیل کو نہیں تھا لیکن حزب اللہ کے نوجوانوں نے اللہ تبارک و تعالی کی طاقت پر بھروسہ کرتے ہوئے اسرائیل کو اس کے جنگی حملے کا منہ توڑ جواب دیا یہ ایسا تاریخی اور س سخت جواب تھا جس کی باز گشت آج بھی اسرائیلی کابینہ میں گونج رہی ہے
آپ کا تبصرہ